امریکہ میں نقلی ادویات کو استعمال نہ کرنے کا سخت انتباہ

مذکورہ گولیوں کے اندر جان لیوا درجے تک کیمیکلز موجود ہیں

1712151
امریکہ میں نقلی ادویات کو استعمال نہ کرنے کا سخت انتباہ

متحدہ امریکہ  میں   سماجی میڈیا اور ای۔ ٹریڈ پلیٹ فارموں پر کافی عام ہونے والی نقلی ادویات  سے متعلق ایک انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

امریکی  منشیات  عمل درآمد  ادارے نے  اعلان کیا ہے کہ مذکورہ گولیوں کے اندر جان لیوا درجے تک کیمیکلز موجود ہیں۔

امریکی حکام نے عوام سے   انٹر نیٹ سے  ان گولیوں کو نہ خریدنے  پر خبر دار کیا ہے۔

ادارے  کی ایک اعلی افسر این مل گرام کا کہنا ہے کہ خطرناک اور بلند سطح پر عادی بنانے والے  کیمیکل پر مشتمل یہ گولیاں انتہائی جان لیوا ہیں۔

امریکہ میں گزشتہ برس حد درجے منشیات استعمال کرنے سے 93 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد پہلی بار رائے عامہ کو اس حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔

امسال ابتک 95 لاکھ  نقلی گولیوں کو  برآمد کیا گیا ہے۔  جو کہ  اس سے قبل کے دو سالوں سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

نقلی ادویات کی اکثریت میکسیکو میں تیار کی جاتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں