میکسیکو:پوپو کاتا پیتی آتش فشاں متحرک ہو گیا،آبادی کو محتاط رہنے کی تاکید

یکسیکو کے شہروں مورالیس اور پیوبلا کے درمیان  واقع یہ آتش فشاں متحرک ہو گیا  جس میں ابتدائی طو رپر دو دھماکے ہوئے جس سے فضا میں دھویں اور راکھ کے بادل پھیل گئے

1710845
میکسیکو:پوپو کاتا پیتی آتش فشاں متحرک ہو گیا،آبادی کو محتاط رہنے کی تاکید

 میکسیکو میں پوپو کاتاپیتی نامی آتش فشاں متحرک ہو گیا ۔

 خبر کے مطابق، میکسیکو کے شہروں مورالیس اور پیوبلا کے درمیان  واقع یہ آتش فشاں متحرک ہو گیا  جس میں ابتدائی طو رپر دو دھماکے ہوئے جس سے فضا میں دھویں اور راکھ کے بادل پھیل گئے۔

 ان دھماکوں کی وجہ سےدونوں شہروں کی آبادی کو ماہرین نے زہر خوانی سے محتاط رہنے، گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنے،منہ اور ناک کو گیلے کپڑے سے ڈھانپنے اور باہر نہ نکلنے کی  تاکید کی ہے۔

 پوپو کاتا پیتی آتش فشاں شمالی امریکہ کا دوسرا متحرک ترین آتش فشاں ہے جس کی طوالت 5452 میٹر ہے۔

 دوسری جانب  جنوبی اسپین کے جزائر کینیری  کے 5 ویں جزیرے  لا پالما میں واقع ویخا آتش فشاں سے 19ستمبر سے مسلسل لاوا بہہ رہا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں