کورونا وائرس کی وجہ سے ذہنی دباو کے شکار مریض عجائب گھروں کی سیر کریں

بیلجئیم کے ڈاکٹر، کورونا وائرس وباء کی وجہ سے،  ذہنی دباو کے شکار مریضوں کے علاج  کے لئے ایک نئے طریقہ علاج کا تجربہ کر رہے ہیں

1701957
کورونا وائرس کی وجہ سے ذہنی دباو کے شکار مریض عجائب گھروں کی سیر کریں

بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز کے ڈاکٹر، کورونا وائرس وباء کی وجہ سے،  ذہنی دباو کے شکار مریضوں کے علاج  کے لئے ایک نئے طریقہ علاج کا تجربہ کر رہے ہیں۔

برسلز کے بڑے ہسپتالوں میں سے برگمان ہسپتال میں  زیرِ علاج ذہنی دباو کے مریضوں کو شہر کے پانچ سرکاری عجائب گھروں کی مفت سیر کا امکان فراہم کیا جائے گا۔

عجائب گھروں کی سیر کے  ابتدائی نتائج  کے، دباو کی علامات اور دیگر نفسیاتی مسائل میں کمی   دکھانے کی صورت میں اس طریقے کو زیادہ وسیع پیمانے پر استعمال کرنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔

برسلز بلدیہ  کے اسمبلی رکن برائے امورِ ثقافت  ڈلفائن ہوبا نے کہا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں کینیڈا کے ڈاکٹروں کے طریقہ علاج سے الہام لیا ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے شہر کیوبک کے ڈاکٹر  ذہنی دباو کے مریضوں کو سال میں 50 کے لگ بھگ عجائب گھروں کی سیر کا مشورہ دیتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں