ترکی میں کورونا ویکسین کی 95 ملین ڈوز لگائی جا چکی ہے

اس وقت تک لگائی گئی ویکسین کی کُل تعداد 9 کروڑ 50 لاکھ 11 ہزار 116 ہو چکی ہے: ترکی وزارت صحت

1701265
ترکی میں کورونا ویکسین کی 95 ملین ڈوز لگائی جا چکی ہے

ترکی میں کورونا ویکسین کی 95 ملین ڈوز لگا دی گئی ہے۔

ترکی وزارت صحت کی انٹر نیٹ سائٹ covid19asi.saglik.gov.tr   کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2 ستمبر بروز جمعرات ترکی کے مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 50 منٹ   تک 4 کروڑ 86 لاکھ 16 ہزار 804 افراد کو ویکسین کی پہلی اور 3 کروڑ 74 لاکھ 27 ہزار 546 افراد کو دوسری خوراک لگائی جا چکی ہے۔

ویکسین کی تیسری خوراکوں کے ساتھ اس وقت تک لگائی گئی ویکسین کی کُل تعداد 9 کروڑ 50 لاکھ 11 ہزار 116 ہو چکی ہے۔



متعللقہ خبریں