سمندری طوفان "آئیڈا" شدت اختیار کر گیا

امریکہ کی ریاست لوئزیانا کی طرف بڑھتا ہوا سمندری طوفان" آئیڈا "مزید شدت اختیار کر گیا ہےجواتوار کو خطرناک کیٹیگری چار کے طور پر اس ریاست کے ساحل سے ٹکرایا تھا

1700782
سمندری طوفان "آئیڈا" شدت اختیار کر گیا

امریکہ کی ریاست لوئزیانا کی طرف بڑھتا ہوا سمندری طوفان" آئیڈا "مزید شدت اختیار کر گیا ہےجواتوار کو خطرناک کیٹیگری چار کے طور پر اس ریاست کے ساحل سے ٹکرایا تھا۔

اس طوفان سے ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ریاست کے حکام گھروں سے منتقل ہونے والے لوگوں کے لیے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے باوجود پناہ گاہوں کی تیاری کر رہے ہیں۔

خبر کے مطابق، دنیا کے گرم ترین سمندری پانیوں سے گزرتے ہوئے طوفان کی خلیج میکسیکو میں صرف پانچ گھنٹوں میں رفتار 45 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 150 میل فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے۔

آئیڈا طوفان عین اسی تاریخ کو ریاست لوئزیانا سے ٹکڑانے کے لیے تیار ہے جس تاریخ کو 16 سال  قبل "کیترینا "نامی سمندری طوفان نے مسی سپی اور لوئزیانا میں تباہی مچائی تھی۔

یہ طوفان امریکہ کے ایسے خطے کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں کرونا وائرس کی عالمی وبا کے  واقعات میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیوں کہ اس خطے میں ویکسین لگوانے کی شرح کم ہے اور یہاں کرونا وائرس کی تیزی سے پھیلنے والی ڈیلٹا قسم نے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

ریاست لوئزیانا کے شہر نیو اورلینز میں طوفان سے ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ایسے وقت میں منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جب اس کے اسپتالوں میں تقریباً تمام بستروں پر مریض زیرِ علاج ہیں۔

طوفان کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے بنائی گئی پناہ گاہیں کرونا وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہیں۔



متعللقہ خبریں