پانی پینے کی مطلوبہ مقدار عارجہ قلب سے بچا سکتی ہے، تحقیق

پانی کی مناسب کھپت دل کی ناکامی کا باعث بننے والی تبدیلیوں کو روک سکتی ہے یا کم سے کم کر سکتی ہے

1696568
پانی پینے کی مطلوبہ مقدار عارجہ قلب سے بچا سکتی ہے، تحقیق

زندگی بھر کے دوران  مطلوبہ سطح پر پانی  پینا عارضہ قلب سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی 2021 کی کانگریس میں پیش کی گئی تحقیق کے مطابق، زندگی بھر مناسب مقدار میں پانی کا استعمال جسم کو پانی کی کمی سے بچاتا ہے، جو کہ دل کی ناکامی کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔

ڈاکٹر نتالیہ دیمتریوا نے تحقیق میں کہا کہ انہوں نے  اس بات کا تعین کیا ہے کہ پانی کی مناسب کھپت دل کی ناکامی کا باعث بننے والی تبدیلیوں کو روک سکتی ہے یا کم سے کم کر سکتی ہے۔

خواتین روزانہ 1.6 اور 2.1 لیٹر پانی استعمال کریں اورمردوں کے لیے تجویز کردہ روزانہ پانی 2 سے 3 لیٹر کے درمیان ہے۔

عالمی سطح پر کئے گئے سروے کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے لوگ پانی کی متوقع روزانہ کھپت کی کم سے کم سطح تک بھی نہیں پہنچ پاتے۔



متعللقہ خبریں