کیوبا نے کورونا کی مزید2 ویکسین تیار کر لیں

فن لے  ویکسین  انسٹیٹیوٹ کی جانب سے تیار کردہ  ویکسینز  کے کلینکل تجزیات میں اس کے 91 فیصد تک مؤثر ہونے کا مشاہدہ ہوا ہے

1694852
کیوبا نے کورونا کی مزید2 ویکسین تیار کر لیں

کیوبا نے خود تیار کردہ سوبیرنا2 اور سوبیرنا پلس  نامی کرونا  ویکسین  کے ہنگامی طور پر استعمال کیے جانے کی منظوری دے دی ہے۔

  فن لے  ویکسین  انسٹیٹیوٹ کی جانب سے تیار کردہ  ویکسینز  کے کلینکل تجزیات میں اس کے 91 فیصد تک مؤثر ہونے کا مشاہدہ ہوا ہے۔

انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ ہم نے ان دو ویکسین  سمیت  مجموعی طور پر تین ویکسین تیار کی ہیں۔

کیوبا جنیٹک انجنیئرنگ  اینڈ بائیو ٹیکنالوجی سنٹر نے  22 جون کو اپنی ٹویٹ  میں  کہا تھا کہ کیوبا  میں مزید 5 ویکسین امیدوار ہیں،  کیوبا  ملکی وسائل کی بدولت اپنے شہریوں کی ویکسین کرنے والا پہلا ملک ہو گا۔

کیوبا کی پہلی قومی ویکسین  کو  25 جون کو  ونیزویلا  بھیجا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں