جاپان میں سیلاب اور شدید بارشیں،8 افراد ہلاک

موسمیاتی ایجنسی  کا کہنا ہے کہ  ہیروشیما میں  صبح 4.2 شدت کے زلزلے کے بعد مٹی کے تودے گر سکتے ہیں جبکہ  کوما موتو،کاگوشیما،اہیمہ،ہیروشیما،اوکا یاما،توکوشیما،آئچی،گیفو شیزوکا،یاماناشی اور ناگانو میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا

1693142
جاپان میں سیلاب اور شدید بارشیں،8 افراد ہلاک

جاپان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک شدگان کی تعداد 8 ہو چکی ہے۔

 جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے NHK کے مطابق،موسمی سمندری طوفانوں کے بعد ہوئی شدید بارشوں کے باعث متعدد علاقوں میں  معمول زندگی متاثر ہوئی ہے۔

 موسمیاتی ایجنسی  کا کہنا ہے کہ  ہیروشیما میں  صبح 4.2 شدت کے زلزلے کے بعد مٹی کے تودے گر سکتے ہیں جبکہ  کوما موتو،کاگوشیما،اہیمہ،ہیروشیما،اوکا یاما،توکوشیما،آئچی،گیفو شیزوکا،یاماناشی اور ناگانو میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وزارت مواصلات و سیاحت کا کہنا ہے کہ ملک  کے سترہ صوبوں میں مٹی کے تودے گرنے کے 62  جبکہ 9 صوبوں میں دریاوں میں طغیانی کے واقعات پیش آئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں