جاپان میں شدید گرمی،23 افراد ہلاک

جاپان میں  شدید گرمی کے باعث حالیہ ایک ہفتے کے دوران 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

1681347
جاپان میں شدید گرمی،23 افراد ہلاک

 جاپان میں  شدید گرمی کے باعث حالیہ ایک ہفتے کے دوران 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 ایجنسی برائے قدرتی آفات کے مطابق، 19 تا 25 جولائی کے درمیان لو لگنے سے 8122  افراد کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ ان میں سے 23  افراد ہلاک جبکہ تین ہزار  سے زائد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

 اسپتالوں میں داخل کروائے جانے والوں کی نصف تعداد 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی ہے،2627 افراد ی عمر 18 تا 64 سال کے درمیان جبکہ 800  کے قریب 17 سال سے کم عمر افراد کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور نمی کا تناسب اگر 70 فیصد ہو تو وینٹیلیرز کا استعمال کرنا چاہیئے۔

 

 



متعللقہ خبریں