وزیر صحت کی وارننگ، محتاط رہیں کورنا وائرس ڈیلٹا اسٹرین کے پھیلاو میں اضافہ ہو رہا ہے

جیسے ہی ہم نے اجتماعی قوت مدافعت کا 70 فیصد بلکہ 80 فیصد حاصل کر لیا وباء یا تو ختم ہو جائے گی یا پھر اس کی شدت میں کمی آ جائے گی: وزیر صحت فخر الدین قوجہ

1674712
وزیر صحت کی وارننگ، محتاط رہیں کورنا وائرس ڈیلٹا اسٹرین کے پھیلاو میں اضافہ ہو رہا ہے

 ترکی کے وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے کہا ہے کہ ترکی میں کورنا وائرس ڈیلٹا اسٹرین  کے پھیلاو میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ" اس وقت ملک کی 36 اضلاع میں کورونا وائرس ڈیلٹا اسٹرین کے 750 کیس اور ڈیلٹا پلس کے 3  اضلاع میں 3 کیس ریکارڈ ہوئے ہیں"۔

وزیر صحت نے کل کابینہ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی میں ویکسین مہم پوری رفتار کے ساتھ جاری ہے۔

بعض ممالک میں وباء کی چوتھی لہر سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ " فی الحال ہمارے ملک میں ایسی صورتحال نہیں ہے لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ ہمیں اس صورتحال کا سامنا نہیں ہو سکتا۔ ملک میں تیز رفتار ویکسین مہم اور اجتماعی قوت مدافعت کے حصول سے ہی وباء کی چوتھی لہر کو روکا جا سکتا ہے"۔

وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے کہا ہے کہ جیسے ہی ہم نے اجتماعی قوت مدافعت کا 70 فیصد بلکہ 80 فیصد حاصل کر لیا وباء یا تو ختم ہو جائے گی یا پھر اس کی شدت میں کمی آ جائے گی۔ زیادہ نہیں تو کم از کم معمول کی زندگی بحال ہو جائے گی"۔

اس وقت تک روس سے درآمد کی گئی 4 لاکھ خوراکوں کے  بعد سپُٹنک۔وی ویکسین کی مزید وصولی سے متعلق سوال کے جواب میں قوجہ نے کہا ہے کہ " زیادہ عرصہ نہیں لگے گا عید کے بعد ہم  مزید ویکسین کی آمد کے منتظر ہیں"۔



متعللقہ خبریں