لے فیگارو: ترک مسلح ڈراؤنز نے دنیا بھر میں اپنا نام پیدا کر لیا ہے

محض 15 برسوں میں امریکہ، اسرائیل اور چین کے  ماڈلز کے ساتھ رقابت  کی خواہش کے ساتھ  ترکی نے اس شعبے میں میدان مار لیا

1673048
لے فیگارو: ترک مسلح ڈراؤنز نے دنیا بھر میں اپنا نام پیدا کر لیا ہے

فرانسیسی لے فیگارو اخبار نے  لکھا ہے کہ ترکی صرف 15 برسوں میں  دنیا بھر کے نمایاں مسلح ڈراؤنز  کو تیار کرنے والے ممالک  کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔

فرانس  کی سب سے بڑی اسلحہ ساز فرموں  میں سے دا سالٹ کی ملکیت ہونے والے لے فیگارو اخبار نے  مسلح ڈراؤنز  سے متعلق کالم میں ترک  ڈراؤنز کے لیے انفرادی سرخی لگائی ۔

’’ترک خارجہ پالیسی کے ماتحت ایک ٹیکنالوجی‘‘ کے زیر عنوان  خبر میں لیبیا  میں سال 2020 کے موسم بہار میں خلفیہ خفتر  کی حامی قوتوں اور لیبیا کے درمیان جھڑپ میں   ایس ٹی ایم فرم کے تیار کردہ کارگو ۔ٹو  خود سوز مسلح ڈراؤنز نے اہم کردار ادا کرنے کا اشارہ دیا۔ اخبارکے مطابق  محض 15 برسوں میں امریکہ، اسرائیل اور چین کے  ماڈلز کے ساتھ رقابت  کی خواہش کے ساتھ  ترکی نے اس شعبے میں میدان مار لیا ہے۔

ترک  مسلح ڈراؤنز کو سال 2016 سے سرحد پار آپریشنز میں ڈراؤنز استعمال کیے  کی وضاحت کرتے ہوئے اخبار لکھتا ہے کہ  ان کی بدولت نہ صرف لیبیا بلکہ قارا باغ میں بھی طاقت کے توازن میں تبدیلیاں آئی ہیں۔

اخبار مزید لکھتا  ہے کہ ترک مسلح ڈراؤنز  قطر، آذربائیجان، یوکیرین، تیونس اور نیٹو کے رکن ملک پولینڈ فروخت کیے گئے ہیں تو دیگر ممالک بھی ان کے حصول کی دوڑ میں لگ گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں