ترکی میں ویکسین لگوانے کےلیے لوگوں کا ہجوم،ایک دن میں 15 لاکھ خوراکیں دی گئیں

ترکی میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا نے مزید 62 جانیں لے لیں جس سے  ملک بھر میں مجموعی  جانی نقصان49ہزار012 تک ہو گیا جبکہ گزشتہ روز 15لاکھ کورونا ویکسینز لگاءی گئیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے

1660468
ترکی میں ویکسین لگوانے کےلیے لوگوں کا ہجوم،ایک دن میں 15 لاکھ خوراکیں دی گئیں

ترکی میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا نے مزید 62 جانیں لے لیں جس سے  ملک بھر میں مجموعی  جانی نقصان49ہزار012 تک ہو گیا۔

ایک دن میں 2 لاکھ25 ہزار64 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں509 نئےمریضوں  کاتعین ہواجس کے بعد یومیہ متاثرین کی تعداد 5 ہزار 904 افراد  ہوئی۔

اسی دورانیہ میں4 ہزار143 مریض کورونا کو شکست  دینے میں کامیاب ہو گئے جس  کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد52لاکھ  19 ہزار 797 ہو گئی۔

دوسری جانب کورونا کے خلاف ویکسین کی مہم میں گزشتہ روز ڈیڑھ ملین ویکسین کی خواراکیں لگائی گئیں جو کہ ایک ریکارڈ تھا۔

وزیر صحت نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں اظہار کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں