ایران کی مقامی کورونا ویکسین کے استعمال کو اجازت مل گئی

ایرانی وزیر صحت سعید نمکی نے بتایا ہے کہ کورونا کے خلاف مقامی طور پر تیار کر دہ ویکسین COVIRAN برکت کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے

1657618
ایران کی مقامی کورونا ویکسین کے استعمال کو اجازت مل گئی

ایرانی وزیر صحت سعید نمکی نے بتایا ہے کہ کورونا کے خلاف مقامی طور پر تیار کر دہ ویکسین COVIRAN برکت کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

نمکی میں ایک طبی منصوبے کی  افتتاحی تقریب سے خطاب میں اس حوالے سے بتایا کہ  COVIRAN برکت نامی  مقامی کورونا ویکسین کی ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دہگر مقامی ویکسینز پاستور اور راضی پارس سمیت فخرہ نامی ویکسینز کو بھی جلد ہی استعمال کا اجازت نامہ مل جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران نے COVIRAN نامی  29 دسمبر کو پہلی دفعہ انسان پر تجربہ کیا تھا جس کے مثبت نتائے سامنے آئے تھے۔اس ویکسین کی پہلی خوراک سائنسی ادارے کے سربراہ محمد مخبر کی بیٹی طیبہ مخبر کو رضا کارانہ طور پر لگائی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں