انگلینڈ میں قاتل بھِڑوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

زرد ٹانگوں والی یہ بھِڑ ،بھِڑوں سے الرجی والے افراد کو ،صرف ایک ڈنک سے مار سکتی ہے

1654890
انگلینڈ میں قاتل بھِڑوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

انگلینڈ میں قاتل ایشیائی بھِڑوں  کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ماہرین نے جزیرہ جرسی میں 70 سے زائد قاتل ایشیائی بھِڑوں کا پتہ چلایا ہے۔

زرد ٹانگوں والی یہ بھِڑ ،بھِڑوں سے الرجی والے افراد کو ،صرف ایک ڈنک سے مار سکتی ہے۔ اسی وجہ سے اسے قاتل بھِڑ کہا جاتا ہے۔

یہ بھِڑ یومیہ 50 شہد کی مکھیوں کو کھا سکتی ہے اور یہ چیز بھی مقامی شہد کی مکھیوں کی تعداد کے لئے نہایت خطرناک صورتحال ہے۔



متعللقہ خبریں