ترکی: مقامی لیتھئیم ٹیسٹ میں کامیاب رہی

ترکی کی لیتھئیم 100 فیصد نمبروں کے ساتھ کامیاب رہی ہے۔ ہماری حاصل کردہ لیتھئیم دنیا میں پہلی دفعہ بورون فضلے سے حاصل کی گئی ہے: وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز

1636834
ترکی: مقامی لیتھئیم ٹیسٹ میں کامیاب رہی

دنیا میں پہلی دفعہ بورون معدنی فضلے سے حاصل شدہ لیتھئیم بیٹریوں کے لئے ضروری ہائی وولٹیج ٹیسٹ میں کامیاب رہی ہے۔

ترکی کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ عسکری بیٹری صنعت اور تجارتی کارپوریشن ASPİLSAN کی طرف سے 99.5 فیصد ریفائن لیتھئیم کو سیلوں میں ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

دونمیز نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ترکی کی لیتھئیم 100 فیصد نمبروں کے ساتھ کامیاب رہی ہے۔ ہماری حاصل کردہ لیتھئیم دنیا میں پہلی دفعہ بورون فضلے سے حاصل کی گئی ہے۔ ASPİLSAN کی طرف سے کئے گئے تجربوں میں لیتھئیم، سیلوں میں ہائی وولٹیج ٹیسٹ میں کامیاب رہی ہے۔ مقامی لیتھئیم ترکی کی ہائی ٹیکنالوجی مصنوعات  کو طاقت بخشے گی"۔


ٹیگز: #لیتھئیم

متعللقہ خبریں