عنقریب روسی ویکسین کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ جائے گی:وزیر صحت

وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے بتایا ہے کہ ترکی SPUTNIK V کی  چھ ماہ کے دوران پانچ کروڑ خوراکیں روس سے لے گا جس کی پہلی کھیپ مئی میں  پہنچ جائے گی

1630575
عنقریب روسی ویکسین کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ جائے گی:وزیر صحت

ترکی میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا نے مزید 341 جانیں لے لیں جس سے  ملک بھر میں مجموعی  جانی نقصان39ہزار398تک ہو گیا۔

ایک دن میں2 لاکھ83ہزار261 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں2 ہزار 728 نئےمریضوں  کاتعین ہوا اور 40 ہزار 444 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اسی دورانیہ میں45 ہزار198 مریض کورونا کو شکست  دینے میں کامیاب ہو گئے جس  کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد42لاکھ 12ہزار461 ہو گئی۔

 اس دوران  وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے  بتایا ہے کہ نئی ویکسین کے تیسرے مرحلے پر مبنی تجربات چند دنوں میں متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  ترکی، SPUTNIK V کی  چھ ماہ کے دوران پانچ کروڑ خوراکیں روس سے لے گا جس کی پہلی کھیپ مئی میں  پہنچ جائے گی ۔

 

 



متعللقہ خبریں