کورونا کی تیسری لہر:حکومت نے ملک بھر میں پابندیاں لگا نے کا فیصلہ کر لیا

کورونا کی تیسری لہر کے باعث صدر ایردوآن نے ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ اشیائے خوراک اور ادویات فروشوں کے علاوہ باقی تمام تجارتی شعبے بند رہیں گے

1629127
کورونا کی تیسری لہر:حکومت نے ملک بھر میں پابندیاں لگا نے کا فیصلہ کر لیا

ترکی میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا نے مزید 353 جانیں لے لیں جس سے  ملک بھر میں مجموعی  جانی نقصان38ہزار711تک ہو گیا۔

ایک دن میں2 لاکھ68ہزار893 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں2 ہزار 716 نئےمریضوں  کاتعین ہوا اور 37 ہزار 312 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اسی دورانیہ میں48 ہزار27مریض کورونا کو شکست  دینے میں کامیاب ہو گئے جس  کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد41لاکھ 21ہزار671 ہو گئی۔۔

اس دوران صدر رجب طیب ایردوان نے ملک میں مکمل  پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔

جمعرات سے سترہ مئی تک عام شہریوں کو صرف اشد ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔

صدر ایردوآن نے ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ اشیائے خوراک اور ادویات فروشوں کے علاوہ باقی تمام تجارتی شعبے بند رہیں گے۔

ہر اتوار کو عام سپر مارکیٹں بھی بند رہیں گی اور پابندی کے دوران ملک میں  اندرونی سفر بھی محدود کر دیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں