ترکی :کورونا سےاموات میں مسلسل اضافہ،متاثرین کی یومیہ تعداد 55ہزار سے متجاوز

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 341 اموات واقع ہو چکی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 36267ہو چکی ہے

1624610
ترکی :کورونا سےاموات میں مسلسل اضافہ،متاثرین کی یومیہ تعداد 55ہزار سے متجاوز

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 341 اموات واقع ہو چکی ہیں۔

اس تازہ جانی نقصان کے بعد وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 36 ہزار 267 تک پہنچ  گئی ہے۔

ایک دن میں 3 لاکھ18 ہزار 869 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 862 کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

ملک میں  مریضوں کی یومیہ تعداد 55 ہزار 149 ہے۔

ہسپتالوں سے فارغ ہونے والے 48 ہزار 947 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والےمریضوں کی کُل تعداد 37 لاکھ 36 ہزار 537 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں