ترکی: کورونا وائرس کی تازہ صورتحال

ترکی میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 288 اموات واقع ہو چکی ہیں

1623343
ترکی: کورونا وائرس کی تازہ صورتحال

ترکی میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 288 اموات واقع ہو چکی ہیں۔

اس تازہ نقصان کے ساتھ  وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 35 ہزار 608 ہو گئی ہے۔

ایک دن میں 3 لاکھ 19 ہزار 316 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 973 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

ملک میں مریضوں  کی یومیہ تعداد  62 ہزار 606 ہے۔

علاج کے بعد ہسپتالوں سے فارغ ہونے والے 52 ہزار 184 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد 36 لاکھ 43 ہزار 724 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں