ترکی: تبدیل شدہ کورونا وائرس کے خلاف مقامی دوا تیار کر لی گئی

ترکی نے تبدیل شدہ کورونا وائرس کے خلاف مقامی ویکسین تیار کر لی، 'ریباویرین ' نامی دوا نے لیبارٹری مراحل کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں

1620344
ترکی: تبدیل شدہ کورونا وائرس کے خلاف مقامی دوا تیار کر لی گئی

ترکی کے سائنس و ٹیکنالوجی تحقیقی ادارے TUBITAK کے تعاون سے  انقرہ یونیورسٹی سٹیم سیل انسٹیٹیوٹ میں  تبدیل شدہ کورونا وائرس کے خلاف مقامی ویکسین تیار کر لی گئی ہے۔

TUBITAK ،کووِڈ۔19 ترکی پلیٹ فورم سے مقامی ویکسین اور دوا کی تیاری کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس دائرہ کار میں TUBITAK کے تعاون سے انقرہ یونیورسٹی سٹیم سیل انسٹیٹیوٹ میں 37 محققین کی ٹیم کے ساتھ کووِڈ۔19 کے علاج کےلئے  دوا کی تیاری کا پروگرام شروع کیا گیا۔

ٹیم کی تیار کردہ 'ریباویرین ' نامی دوا نے لیبارٹری مراحل کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

وائرس کے خلاف تیار کی گئی یہ دوا  تبدیل شدہ کورونا وائرس کے خلاف بھی موئثر ثابت ہوئی ہے۔

دوا، ایک دو ہفتوں میں کلینکل تجربات کا مرحلہ شروع کر دے گی ۔ پہلے مرحلے میں انقرہ یونیورسٹی ابن سینا ہسپتال ، کوچ یونیورسٹی، عمرانیہ تعلیمی و تحقیقی ہسپتال اور انقرہ سٹی ہسپتال سے 50 رضا کاروں پر دوا کا تجربہ کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں