برطانیہ میں کورونا وبا کے بعد اجتماعی سماجی اثرات پر ایک تجربہ کرنے کا فیصلہ
کورونا وائرس پاسپورٹ کے ذریعے ویکسین اور کورونا ٹیسٹ کے نتیجے یا پھر فطری طور پر قوتِ مدافعت پیدا ہونے یا نہ ہونے کی منصوبہ بندی جارہی ہے
برطانیہ کورونا وبا کے سماجی اثرات میں گراوٹ لانے کی کوشش میں ہے ۔
اس دائرہ کار میں ملک میں شہریوں کے اجتماعی طور پر شریک ہونے والی سرگرمیوں میں وبا کے اثرات پر تجربات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس پاسپورٹ کے ذریعے ویکسین اور کورونا ٹیسٹ کے نتیجے یا پھر فطری طور پر قوتِ مدافعت پیدا ہونے یا نہ ہونے کی منصوبہ بندی جارہی ہے۔
پہلا تجربہ 16 اپریل کی شام لیور پول میں ایک کامیڈی شو کے دوران کیا جائیگا۔ تماشائیوں کا اس شو سے قبل اور بعد میں کوروناٹیسٹ کیا جائیگا۔
پائلٹ عمل در آمد ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل اور فائنل میچوں کے دوران سر انجام دیا جائیگا۔
نیشنل ہیلتھ سروس نے شہریوں کو کورونا وائرس کی صورتحال کو بیان کرنے والی دستاویز کو پیش کر سکنے کے امور پر عمل پیر ا ہونے کی اطلاع دی ہے۔
متعللقہ خبریں
یوگنڈا: ملک بھر میں آشوبِ چشم کی وباء، مریضوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی
حالیہ 3 ہفتوں کے دوران مریضوں کی تعداد 954 سے بڑھ کر 7 ہزار 596 ہو گئی ہے: یوگنڈا وزارت صحت