ترکی: کورونا واقعات میں اضافہ،کرفیو کے دوبارہ نفاذ کا اعلان

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سےمزید 154مریض چل بسےجس کے بعد ملک  بھر میں  مہلک وائرس سے مجموعی جانی نقصان  31ہزار230 تک ہو گیا ہے جبکہ حکومت نے ملک بھر میں رات اور ہفتہ اواخر کے کرفیو کا دوباہر نفاذ کا اعلان کیا ہے

1611226
ترکی: کورونا واقعات میں اضافہ،کرفیو کے دوبارہ نفاذ کا اعلان

ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سےمزید 154مریض چل بسے۔

جس کے بعد ملک  بھر میں  مہلک وائرس سے مجموعی جانی نقصان  31ہزار230 تک ہو گیا ہے۔

ایک دن میں2 لاکھ25ہزار511 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں1325 مریضوں  کاتعین ہوا ہے تو ٹیسٹ مثبت آنے والے افراد کی یومیہ تعداد 32 ہزار 404 ریکارڈ ہوئی ہے۔

اسی دورانیہ میں18ہزار015 مریض کورونا کو شکست  دینے میں کامیاب ہو گئے جس  کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد29لاکھ 75 ہزار108 تک ہو گئی ہے۔

دوسری جانب  ترکی میں کورونا کے واقعات اور یومیہ اموات میں اضافے کے پیش نظر ترکی میں  رات اور ہفتہ اواکر کرفیو کا نفاذ دوبارہ سے کیا جا رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں