سمارٹ فون زیومی نے استنبول میں فیکڑی قائم کر دی

استنبول میں  اس کی فیکٹری کے ساتھ ترکی اس برانڈ کی عالمی سطح پر پیداوار کیا جانےو الا چوتھا ملک بن گیا ہے

1610685
سمارٹ فون زیومی نے استنبول میں فیکڑی قائم کر دی

دنیا کی تیسری سب سے بڑی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی زیومی نے ، ترکی میں 30 ملین ڈالر کی اسمارٹ فون کی پیداوار میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کے بیان کے مطابق ، استنبول میں  اس کی فیکٹری کے ساتھ ترکی اس برانڈ کی عالمی سطح پر پیداوار کیا جانےو الا چوتھا ملک بن گیا ہے۔

اس کی وساطت سے 2 ہزار افراد کو روز گار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

سالکومپ کے تعاون سے قائم کیے جانے والی فیکٹری میں سالانہ 50 لاکھ ٹیلی فون سیٹ تیار کیے جا سکیں گے۔

ایک آئرش تجزیاتی فرم اسٹیٹ کاؤنٹر  کے اعداد و شمار کے مطابق ، سامسونگ (28 فیصد) اور ایپل (27 فیصد) کے ساتھ سرگرم عمل ہے تو  مارکیٹ میں 10 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ، دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسمارٹ فون تیار کرنے والا ، زیومی ، ہے۔



متعللقہ خبریں