عالمی ادارہ صحت کی امیر ممالک سے اپیل: 20 ممالک کو ویکسین کی فوری فراہمی کی جائے

کورونا وائرس کے خطرے سے دوچار 20 ممالک  تاحال کووِڈ۔19 ویکسینوں میں سے کسی تک بھی رسائی حاصل نہیں کر سکے۔ ان ممالک کو فوری طور پر ویکسین کا عطیہ دیا جائے: گبرائسس

1609879
عالمی ادارہ صحت کی امیر ممالک سے اپیل: 20 ممالک کو ویکسین کی فوری فراہمی کی جائے

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے سے دوچار 20 ممالک  تاحال کووِڈ۔19 ویکسینوں میں سے کسی تک بھی رسائی حاصل نہیں کر سکے۔ ان ممالک کو فوری طور پر ویکسین کا عطیہ دیا جائے۔

عالمی ادارہ  صحت نے امیر ممالک سے غریب ممالک کو ویکسین عطیہ کرنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ ان ممالک کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا اور اس کے مطابق روّیہ اختیار کرنا چاہیے۔

عالمی ادارہ  صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینم گبرائسس نے کہا ہے کہ مذکورہ 20 ممالک کو فوری طور پر 10 ملین ویکسین کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ویکسین تقسیم پروگرام COVAX ان ممالک کو ویکسین فراہم کرنے کے لئے تیار ہے لیکن دنیا بھر میں ویکسین کے حصول کی دوڑ نے ویکسین کی ترسیل کو سست کر دیا ہے۔

گبرائسس نے کہا ہے کہ دو طرفہ سمجھوتوں، برآمداتی پابندیوں اور ویکسین کی نیشنیلٹی نے منڈی کے  اورطلب و رسد  کے درمیان بڑے پیمانے پر عدم توازن پیدا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "10 ملین ویکسین خوراکیں نہ تو زیادہ ہیں اور نہ ہی کافی ہیں"۔


ٹیگز: #ویکسین

متعللقہ خبریں