ترکی:کورونا سے یومیہ اموات میں اضافہ،138 ہلاکتیں

ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سےمزید 138مریض چل بسے جس کے بعد ملک  بھر میں  مہلک وائرس سے مجموعی جانی نقصان  30ہزار316 تک ہو گیا ہے۔

1607476
ترکی:کورونا سے یومیہ اموات میں اضافہ،138 ہلاکتیں

ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سےمزید 138مریض چل بسے۔

جس کے بعد ملک  بھر میں  مہلک وائرس سے مجموعی جانی نقصان  30ہزار316 تک ہو گیا ہے۔

ایک دن میں2 لاکھ11ہزار848 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں1006 مریضوں  کاتعین ہوا ہے تو ٹیسٹ مثبت آنے والے افراد کی یومیہ تعداد 26 ہزار 182 ریکارڈ ہوئی ہے۔

اسی دورانیہ میں19ہزار201 مریض کورونا کو شکست  دینے میں کامیاب ہو گئے جس  کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد28لاکھ 63 ہزار882تک ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں