نائیجیریا نے 2 مقامی کورونا وائرس ویکسین تیار کر لیں

ملک کے سائنس دانوں نے کووِڈ۔19 کے خلاف مقامی ویکسین تیار کر لی ہے۔ ویکسین کے کلینیکل تجربات جاری ہیں: بوس مصطفیٰ

1607412
نائیجیریا نے 2 مقامی کورونا وائرس ویکسین تیار کر لیں

مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا  نے 2 کورونا وائرس ویکسین تیار کر لی ہیں۔

نائیجیریا حکومت کے سیکریٹری اور کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کمیٹی کے سربراہ 'بوس مصطفیٰ ' نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ" ملک کے سائنس دانوں نے کووِڈ۔19 کے خلاف مقامی ویکسین تیار کر لی ہے۔ ویکسین کے کلینیکل تجربات جاری ہیں"۔

مصطفیٰ نے کہا ہے کہ " کلینیکل تجربات مکمل ہونے اور منظوری سرٹیفیکیٹ حاصل  کرنے کے بعد  مقامی ویکسینوں کا استعمال شروع کر دیا جائے گا۔یہ کامیابی سائنسی میدان میں ایک نئے نقطہ نظر کی پیش رو ثابت ہو گی اور ملک کی طب انڈسٹری  کے حوصلوں اور تائثر میں اضافہ کرے گی۔

مصطفیٰ نے ،ملک کے محققین کی حوصلہ افزائی کے لئے ، متعلقہ اداروں سے ان کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا اس سے قبل، کووِڈ۔19 ویکسین گلوبل رسائی پروگرام، ' کوویکس'  کے دائرہ کار میں آسٹرا زینیکا ویکسین کی 42 لاکھ 24 ہزار خوراکیں وصول کر چکا ہے۔



متعللقہ خبریں