ترکی: سینو ویک ویکسین کے فیز 3 نتائج کا اعلان کر دیا گیا

ویکسین کی اثر پذیری کی شرح 83.5  فیصد اور مریض کے ہسپتال میں داخلے کے سدباب کی شرح سو فیصد ہے

1594274
ترکی: سینو ویک ویکسین کے فیز 3 نتائج کا اعلان کر دیا گیا

ترکی میں، چینی فارماسوٹیکل فرم سینو ویک کی، کورونا وائرس ویکسین کے فیز 3 نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نتائج کی رُو سے ویکسین کی اثر پذیری کی شرح 83.5  فیصد اور مریض کے ہسپتال میں داخلے کے سدباب کی شرح سو فیصد ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر سرحد اُنال اور پروفیسر ڈاکٹر مراد آق اووا نے حاجت تیپے یونیورسٹی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ویکسین کی اثر پذیری کی شرح اور ویکسین کے پیدا کردہ  دیگر اثرات  کے نتائج کا اعلان کیا۔

اعلان کے مطابق 10 ہزار 250 افراد کو ویکسین اور پلسیبو  "بے ضرر مواد "کے ٹیکے لگائے گئے ۔ نتائج میں ویکسین کی اثر پذیری کی شرح 83.5 فیصد  اور مریض کے ہسپتال میں داخلے کے سدباب کی شرح سو فیصد رہی۔

تجرباتی مرحلے میں ویکسین  اور پلسیبو  ٹیکوں سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

چینی ویکسین کی وجہ سے ظاہر ہونے والے دیگر اثرات میں 9.8 فیصد تھکن، 7.6 فیصد سردرد، 3.8  فیصد پٹھوں میں درد، 2.5  فیصد بخاراور ٹیکے کی جگہ پر دکھن جیسی علامات دیکھی گئی ہیں۔

چین سے ویکسین کی خرید سے قبل ابتدائی  درمیانی مدت  کے نتائج کا اعلان وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے کیا تھا  جس میں ویکسین کی اثر پذیری کی شرح 91.25 بتائی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں