کورونا ویکسینز کے استعمال سے بیماری کی شدت 80 فیصد کم ہوسکتی ہے:برطانوی ماہرین

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کےخلاف  فائزر۔بائیو این ٹیک اور آکسفورڈ ۔ایسٹرا زینیکا ویکسینز کا استعمال شدید بیماری کےخطرے کو 80 فیصد تک کم کرسکتا ہے

1593305
کورونا ویکسینز کے استعمال سے بیماری کی شدت 80 فیصد کم ہوسکتی ہے:برطانوی ماہرین

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کےخلاف  فائزر۔بائیو این ٹیک اور آکسفورڈ ۔ایسٹرا زینیکا ویکسینز کا استعمال شدید بیماری کےخطرے کو 80 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔

برطانوی ادارہ برائے صحت عامہ  کےاعداد و شمار کے مطابق ویکسینیشن کے تین سے چار ہفتوں بعد نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں  جس کے تحت فائزر۔بائیو این ٹیک  کی ویکسین کے اثرات 57 تا 61 فیصد جبکہ آکسفورڈ ۔ایسٹرا زینیکا کے اثرات 60 تا 73 فیصد سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب، برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ برازیلین وائرس کے 6 واقعات ان کے ملک میں پہنچ گئے ہیں۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میٹ ہینکاک کا کہنا تھا کہ برازیلین وائرس کے 3 متاثرین انگلستان اور اتنے ہی اسکاٹ لینڈ میں سامنے آئے ہیں۔



متعللقہ خبریں