ترکی: کورونا سےیومیہ اموات کی تعداد 73،کل تعداد 28358 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران اموات کی تعداد 73 ہےاس طرح وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 28 ہزار 358 ہو گئی ہے

1591070
ترکی: کورونا سےیومیہ اموات کی تعداد 73،کل تعداد 28358 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران اموات کی تعداد 73 ہے۔

اس طرح وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 28 ہزار 358 ہو گئی ہے۔

ایک دن میں ایک لاکھ 26 ہزار 527 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے658کے نتائج مثبت رہے ہیں۔

ملک میں مریضوں کی یومیہ تعداد 9 ہزار 572 ہے۔

ہسپتالوں سے فارغ ہونے والے 6 ہزار 210 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی کُل تعداد 25 لاکھ 46 ہزار 503 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے  کہا ہے کہ عالمی وبا کے  سماجی اثرات   پر کمی اور زندگی کو آہستگی سے معمول پر لانے کا عمل شروع ہو رہا ہے،  ترکی میں حالات کو معمول پر لانے کا فیصلہ اب ضلعی انتظامیہ کو کرنا  ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ   ویکسین کی  تقریبا پندرہ لاکھ دوسری خوراک لگانے سمیت اب تک کل  اسی لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اورہم اس وقت  ویکسین مہم کے پہلے مرحلے کے اختتام تک پہنچ  چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں