عالمی وبا:اموات کی تعداد 25 لاکھ سے زیادہ ہو گئی،11 کروڑ 31 لاکھ متاثر

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 31 لاکھ 1 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ25 لاکھ 8ہزار940 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 87 لاکھ 23 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

1590382

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 5لاکھ 18 ہزار363 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 89 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار79 اور ایک کروڑ 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 42 لاکھ  سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 84 ہزار 430 ہے۔

برطانیہ میں 41 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 21 ہزار747 اموات ہوچکی ہیں۔

فرانس میں 36 لاکھ61 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 85 ہزار321جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 31 لاکھ70 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 68 ہزار468 اموات ہوئی ہیں۔

 اٹلی میں بھی 28 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 96 ہزار666 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعللقہ خبریں