کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

پاکستان میں پابندیاں ہٹانے کا آغاز کر دیا گیا، خریداری مراکز، منڈیوں اور تفریحی مقامات پر عائد پابندیاں ختم، وباء کی وجہ سے ملتوی کئے گئے مقامی انتخابات بھی مئی کے آخر یا پھر جون میں متوقع ہیں

1590384
کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 25 لاکھ 8 ہزار 940، مریضوں کی تعداد 11 کروڑ 31 لاکھ ایک ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 کروڑ 87 لاکھ 23 ہزار  سے تجاوز کر چکی ہے۔

بھارت میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 144 کے اضافے سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 742 اور 17 ہزار 106 کے اضافے سے مریضوں کی کُل تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار 432 ہو گئی ہے۔

کووِڈ۔19 کی وجہ سے 12 ہزار 708 اموات اور 5 لاکھ 74 ہزار 580 مریضوں کے ساتھ پاکستان میں پابندیاں ہٹانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس دائرہ کار میں خریداری مراکز، منڈیوں اور تفریحی مقامات پر عائد پابندیوں  کو ختم کر دیا گیا ہے۔وباء کی وجہ سے ملتوی کئے گئے مقامی انتخابات بھی مئی کے آخر  یا پھر جون میں متوقع ہیں۔

لیبیا میں 23 افراد میں برطانیہ میں دیکھے گئے تبدیل شدہ اور زیادہ خطرناگ وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ملک میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی وجہ سے 26 اموات ہوئی ہیں اور  561 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

قزاقستان میں  یکم مارچ سے کورونا وائرس حفاظتی تدابیر میں نرمی کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔ مذکورہ تاریخ سے قزاقستان اور ترکی کے درمیان پروازوں میں مزید 4 کا اضافہ ہو جائے گا۔ ملک میں 2 ہزار 718 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں اور حالیہ ایک دن کے دوران مریضوں کی تعداد 753 کے اضافے سے 20 لاکھ 9 ہزار 562 ہو گئی ہے۔

نائیجیریا میں وباء کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک ہزار 874 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 187 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں