عالمی وبا:اموات کی تعداد 25 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا واقعات کی تعداد 11 کروڑ 26 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 24 لاکھ 96 ہزار 900 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 82 لاکھ 54 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

1589734

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 5 لاکھ 14 ہزار996 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 88 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار646 اور ایک کروڑ 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 41 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 84 ہزار 47 ہے۔

برطانیہ میں 41 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 21 ہزار 305 اموات ہوچکی ہیں۔

فرانس میں 36 لاکھ29 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 85 ہزار 44جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 31 لاکھ61 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 68 ہزار79 اموات ہوئی ہیں۔ 

اٹلی میں بھی 28 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 96 ہزار348 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعللقہ خبریں