عالمی وبا:اموات کی تعداد 24 لاکھ 85ہزار سے زیادہ ہو گئی،11 کروڑ 22 لاکھ متاثر

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 22 لاکھ 63ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 24 لاکھ 85 ہزار390 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ87 لاکھ 86 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

1588976
عالمی وبا:اموات کی تعداد 24 لاکھ 85ہزار سے زیادہ ہو گئی،11 کروڑ  22 لاکھ  متاثر

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 22 لاکھ 63ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 24 لاکھ 85 ہزار390 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ87 لاکھ 86 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 5 لاکھ 12 ہزار590 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 88 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار276 اور ایک کروڑ ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 41 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 83 ہزار 630 ہے۔

برطانیہ میں 41 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 20 ہزار 757 اموات ہوچکی ہیں۔

فرانس میں 36 لاکھ9 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 84 ہزار 613جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 31 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 67 ہزار636 اموات ہوئی ہیں۔ 

اٹلی میں بھی 28 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 95 ہزار992 افراد ہلاک ہوچکے ہیں



متعللقہ خبریں