ناسا کی خلائی گاڑی مریخ پر بحفاظت اتر گئی

امریکی خلائی ادارے ناسا کا مریخ کی طرف بھیجا جانے والا ’پَرسَیویرَینس‘ نامی روور کامیابی سے سرخ سیارے کی سطح پر اتر گیا ہے

1586957
ناسا کی خلائی گاڑی مریخ پر بحفاظت اتر گئی

امریکی خلائی ادارے ناسا کا مریخ کی طرف بھیجا جانے والا ’پَرسَیویرَینس‘ نامی روور کامیابی سے سرخ سیارے کی سطح پر اتر گیا ہے۔

اس بات کی امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پاساڈینا کے مقام پر ناسا کے کنٹرول سینٹر نے تصدیق کر دی ہے۔

سرخ سیارے کی سطح پر اترنے کے چند ہی منٹ بعد اس خلائی مشن نے مریخ کی سطح کی اولین بلیک اینڈ وائٹ تصاویر زمین پر بھیج دیں۔

یہ مشن مریخ کی سطح پر ماحولیاتی اور ارضیاتی تحقیق کرنے کے علاوہ اس بارے میں شواہد بھی جمع کرے گا کہ آیا وہاں کبھی مائیکروبز کی صورت میں زندگی موجود رہی تھی۔

اس تحقیق کے دوران جمع کیے گئے نمونے بعد میں یورپی خلائی ادارے ای ایس اے کے ساتھ مل کر ایک دوسرے مشن کے ذریعے مریخ سے زمین پر لائے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں