عالمی وبا:24 لاکھ 41 ہزارسے زائد جانیں نگل گئی،11 کروڑ 4 لاکھ سے زیادہ متاثر

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 4 لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 24 لاکھ 41 ہزار 360 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 53 لاکھ 54 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

1586045
عالمی وبا:24 لاکھ 41 ہزارسے زائد جانیں نگل گئی،11 کروڑ 4 لاکھ سے زیادہ متاثر

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 4 لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 24 لاکھ 41 ہزار 360 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 53 لاکھ 54 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 5 لاکھ 2 ہزار 544 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 84 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 178 اور 99 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 41 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 81 ہزار 446 ہے۔

برطانیہ میں 40 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 18 ہزار 933 اموات ہوچکی ہیں۔

فرانس میں 35 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 83 ہزار 122 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 31 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 66 ہزار 316 اموات ہوئی ہیں۔

 اٹلی میں بھی 27 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 94 ہزار 540 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں