کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

ایران کے دارالحکومت تہران میں 5 سے 17 سالہ افراد میں کووِڈ۔19 کے پھیلاو میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

1585247
کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 24 لاکھ 29 ہزار 825،  مریضوں کی تعداد 11 کروڑ 35 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 کروڑ 48 لاکھ 65 ہزار  سے بڑھ چکی ہے۔

بھارت میں وباء کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 109 کے اضافے سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 949 اور 11 ہزار 795 کے اضافے سے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ 37 ہزار 320 ہو گئی ہے۔

وباء کی وجہ سے 59 ہزار 117 اموات اور 15 لاکھ 34 ہزار 34 مریضوں کے ساتھ ایران میں ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کے سربراہ جلیل کوہ پائے زادہ نے کہا ہے کہ دارالحکومت تہران میں 5 سے 17 سالہ افراد میں کووِڈ۔19 کے پھیلاو میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

نائیجیریا میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک ہزار777 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 296 ہے ۔ وباء کے خلاف جدوجہد کے لئے حکومت نے کورونا ویکسین آسٹرا زینیکا کی مزید 1.4 ملین خوراکیں حاصل کر لی ہیں۔اس ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ ماہِ فروری کے آخر تک ملک کے حوالے کر دی جائے گی۔

7 ہزار 15 اموات اور 4 لاکھ 17 ہزار 765 مریضوں کے ساتھ جاپان میں صحت کے عملے کو ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ ہفتے تک صحت کے عملے سے 40 ہزار افراد کو ویکسین لگا دی جائے گی۔

عراق میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 13 ہزار 192 اور مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 982 ہے۔ نجف کے گورنر لوئی الیسیری نے کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں  ملک کے دیگر شہروں کے ساتھ سرحدوں کو 4 دن کے لئے بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں