کورونا وائرس آئندہ کے دس برسوں تک ہمارے زندگیوں کا حصہ رہے گا، ویکسین موجد ڈاکٹر شاہین اعور

یہ محض 2021 اور 2022 کا ایک عارضی مسئلہ نہیں ہے ، بلکہ یہ آئندہ کے 10 برسوں  تک ہمارے لیے مشکلات کھڑی کرتا رہے گا

1585304
کورونا وائرس آئندہ کے دس برسوں تک ہمارے زندگیوں کا حصہ رہے گا، ویکسین موجد ڈاکٹر شاہین اعور

کورونا وائرس کے خلاف  تیار کردہ  جرمن ویکسین    کے موجد پروفیسر ڈاکٹر اوعور شاہین  کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس آئندہ کے دس برسوں کے  لیے مسائل تشکیل  دے گا، ہم نے ابتک 1 کروڑ سے زائد ویکسین فراہم کی ہے  تا ہم ابھی بھی کرنے کو بہت کچھ باقی ہے۔ ہم اس ویکسین کو پوری دنیا تک پہنچانے کے خواہاں  ہیں۔

عالمی بینک ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ   کے ترک ملازمین کی انجمن  نے بائیون ٹیک کے بانیوں میں سے اعور شاہین  اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر اوزلم  کی شراکت  سے  ’’وبا کو مات دینے  میں عالمی تعاون ‘‘ کے زیر عنوان ایک ویڈیو کانفرس  کا اہتمام کیا۔

وائرس کے خلاف جدوجہد کی اہمیت پر زور دینے والے شاہین نے بتایا کہ یہ بات واضح ہے کہ یہ وائرس طویل مدت تک ہماری زندگیوں کا حصہ بنتا رہے گا۔  یہ محض 2021 اور 2022 کا ایک عارضی مسئلہ نہیں ہے ، بلکہ یہ آئندہ کے 10 برسوں  تک ہمارے لیے مشکلات کھڑی کرتا رہے گا۔

ویکسین کی تقسیم اور اس تک رسائی   میں مساوات  قائم کرنے کے خواہاں ہونے کا اظہار کرنے والی اوزلم نے  اس معاملے میں عالمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

 



متعللقہ خبریں