عالمی وبا: 24 لاکھ 18 ہزار سے زائد جانیں نگل گئی،10 کروڑ 96 لاکھ سے زائد متاثر

دنیا بھر میں کورونا واقعات کی تعداد 10 کروڑ 96 لاکھ 77 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 24 لاکھ 18 ہزار 825 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 42 لاکھ 17 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

1584355
عالمی وبا: 24 لاکھ 18 ہزار سے زائد جانیں نگل گئی،10 کروڑ 96 لاکھ سے زائد متاثر

دنیا بھر میں کورونا واقعات کی تعداد 10 کروڑ 96 لاکھ 77 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 24 لاکھ 18 ہزار 825 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 42 لاکھ 17 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 98 ہزار 203 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 83 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 895 اور 98 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 40 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 80 ہزار 520 ہے۔

برطانیہ میں 40 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 17 ہزار 396 اموات ہوچکی ہیں۔

فرانس میں 34 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 82 ہزار 226 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 30 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 65 ہزار 449 اموات ہوئی ہیں۔

 اٹلی میں بھی 27 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 93 ہزار 835 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں