عالمی وبا:کورونا کے سبب اموات کی تعداد 21لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا واقعات کی تعداد 10 کروڑ14 لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور 21 لاکھ 84 ہزار 400 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 33 لاکھ 37 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

1572773
عالمی وبا:کورونا  کے سبب اموات کی تعداد 21لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا واقعات کی تعداد 10 کروڑ14 لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور 21 لاکھ 84 ہزار 400 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 33 لاکھ 37 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 39 ہزار517 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 61 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 237 اور90 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 37 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 71 ہزار 76 ہے۔

برطانیہ میں 37 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

فرانس میں31 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 74 ہزار456 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 27 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد متاثر اور57 ہزار291 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 25 لاکھ1 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 86 ہزار889 افراد ہلاک ہوچکے ہیں



متعللقہ خبریں