آبو ہوا میں بتدیلی ہنگامی صورت حال ہے،عملی اقدامات کیے جائیں:عالمی سروے

دنیا بھر میں لوگوں کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ آب و ہوا میں رونما ہونے تبدیلی ایک بڑی ہنگامی صورت حال ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

1572741
آبو ہوا میں بتدیلی ہنگامی صورت حال ہے،عملی اقدامات کیے جائیں:عالمی سروے

عالمی  وبا کے باوجود دنیا بھر میں لوگوں کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ آب و ہوا میں رونما ہونے تبدیلی ایک بڑی ہنگامی صورت حال ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بات دنیا میں اب تک کیے گئے سب سے بڑے عالمی سروے کے گزشتہ روز شائع ہونے والے نتائج میں درج ہے۔

سروے کے نتائج ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب   امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن آب و ہوا میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کی شدت کو کم کرنے کے لیے اقدامات کا اعلان کر رہے ہیں۔

ان کے اقدامات میں لوگوں کے سائنس اور سائنسی تحقیق پر اعتماد بحال کرنے کی کوششیں بھی شامل ہوں گی۔

 اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے یو این ڈی پی کے 50 ممالک کے 12 لاکھ لوگوں کی رائے پر مبنی نئے انداز میں کیے گئے سروے کو لوگوں کا آب و ہوا کے حالات پر ووٹ کا نام دیا گیا ہے۔

عوامی رائے کا جائزہ بتاتا ہے کہ دنیا کے 64 فیصد لوگ سمجھتے ہیں کہ آب و ہوا میں تبدیلی اور اس سے پیدا ہونے والے اثرات فوری طور پر توجہ طلب ایک ہنگامی صورت حال ہے۔

یو این ڈی پی کے منتظم اعلیٰ ایچم سٹائئنر کہتے ہیں کہ اس سروے سے واضح ہے کہ دنیا بھر کے تمام عمر، قومیت، تعلیمی سطح اور صنف کے لوگ آب و ہوا کے معاملات پر عملی اقدامات دیکھنا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں