ترکی : کورونا سے 134 اموات،کل تعداد 25344 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں میں اموات کی تعداد 134 ہے جس کے بعد سے اب تک اموات کی کُل تعداد 25 ہزار 344 ہو گئی ہے

1571881
ترکی : کورونا سے  134 اموات،کل تعداد 25344 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں میں اموات کی تعداد 134 ہے۔

اس تازہ جانی نقصان کے ساتھ وباء کےآغاز سے اب تک اموات کی کُل تعداد 25 ہزار 344 ہو گئی ہے۔

ایک دن میں ایک لاکھ 80 ہزار 303 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 681 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

ملک میں مریضوں کی یومیہ تعداد  7 ہزار 103 ہو گئی ہے۔

ہسپتالوں سے فارغ ہونے والے 8 ہزار 108 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد 23 لاکھ 22 ہزار 511 ہے۔



متعللقہ خبریں