عالمی وبا: متاثرین کی تعداد 10 کروڑ عبورکر گئی

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد10کروڑ8 لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور21 لاکھ67ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 28 لاکھ 91 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکےہیں

1571986
عالمی وبا: متاثرین کی تعداد 10 کروڑ عبورکر گئی

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد10کروڑ8 لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور21 لاکھ67ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 28 لاکھ 91 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکےہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 35 ہزار452 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 60 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 918 اور 89 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 37 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 70 ہزار 482 ہے۔

برطانیہ میں 36 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

فرانس میں 30 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 74 ہزار106 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 27 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 56 ہزار 799 اموات ہوئی ہیں۔ 

اٹلی میں بھی 24 لاکھ 85 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 86 ہزار 422 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 



متعللقہ خبریں