کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات، نائیجیریا میں زیادہ خطرناک وائرس کی نشاندہی

نائیجیریا میں کووِڈ۔19 وائرس کی زیادہ خطرناک اور زیادہ تیزی سے پھیلنے والی قسم B117 کی نشاندہی، انڈونیشیا میں ویکسین مہم شروع کر دی گئی

1572064
کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات، نائیجیریا میں زیادہ خطرناک وائرس کی نشاندہی

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی کُل تعداد 21 لاکھ 67 ہزار 500، وائرس کے مریضوں کی تعداد 10 کروڑ 8 لاکھ 53 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 کروڑ 28 لاکھ 91 ہزار  ہے۔

برّاعظم افریقہ میں وائرس کی شدت کے اعتبار سے جنوبی افریقہ سرفہرست دکھائی دے رہا ہے۔ ملک میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 680 کے اضافے سے اموات کی تعداد 41 ہزار 797 ہو گئی ہے اور  مریضوں کی تعداد  14 لاکھ 23 ہزار 578 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایک ہزار 507 اموات اور ایک لاکھ 22 ہزار 996 مریضوں کے ساتھ نائیجیریا میں کووِڈ۔19 وائرس کی زیادہ خطرناک اور زیادہ تیزی سے پھیلنے والی قسم B117 کی نشاندہی ہوئی ہے۔

زمبابوے میں کابینہ سے 4 وزراء کی وائرس کی وجہ سے وفات کے بعد حکومت نے سرکاری ملازمین  کےلئے گھر سے فرائض ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک ہزار 75 اور مریضوں کی تعداد 31 ہزار 646 ہو گئی ہے۔

592 اموات اور 25 ہزار 127 مریضوں کے ساتھ سینیگال میں 6 جنوری کو اعلان کردہ لاک ڈاون کی مہلت پوری ہونے کے بعد شعبہ صحت میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ڈاکارا ور تھئیس  میں مقامی وقت کے مطابق شام 9 سے صبح 5 بجے تک نافذ العمل لاک ڈاون 20 فروری تک جاری رہے گا۔

انڈونیشیا میں عوام کو سینوویک بائیون ٹیک کی تیار کردہ کووِڈ۔19 ویکسین  لگانا شروع کر دی گئی ہے۔ویکسین کی دوسری ڈوز براہ راست نشریات میں صدر جوکو ویدودو کو لگائی گئی۔حکومت آئندہ سال تک 181.5 ملین افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں اس وقت تک وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 28 ہزار 468 اور مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 12 ہزار 350 ہے۔

جارجیا کے وزیر خارجہ داویت زالکالیانی  کے بھی کورونا وائرس ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک میں وباء کی وجہ سے اموات کی تعداد 3 ہزار 96 اور مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 822 ہے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے شہروں میں سے لیفکوشا میں ایک ہفتے اور گیرنے میں 2 ہفتوں کے لئے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے۔ دونوں شہروںمیں میڈیکل اسٹور ، بیکریاں، قصاب اور مارکیٹیں اس لائحہ عمل سے مستثنٰی ہوں گے۔ 2 ہفتوں تک  تمام پرائمری اور مڈل اسکول بند رہیں گے اور آن لائن تعلیم دی جائے گی۔

5 ہزار 311 اموات اور 3 لاکھ 73 ہزار 43 مریضوں کے ساتھ جاپان کے وزیر اعظم سوگا یوشی ہیدے نے  کہا ہے کہ "کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ہم ملک کے نظام صحت کی ضروری  مانیٹرنگ نہیں کر سکے۔ عوام طبّی خدمات کے نظام میں کوتاہیوں پر اندیشے محسوس کر رہے ہیں"۔

مراکش میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 8 ہزار 187، تیونس میں 6 ہزار 370، الجزائر میں 2 ہزار 871، لبنان میں 2 ہزار 477، متحدہ عرب امارات میں 805 اور بحرین میں 370 ریکارڈ کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں