ترکی : کورونا سے 137 اموات،کل تعداد 25210 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں میں اموات کی تعداد 137 ہے جس کے بعد اب تک اموات کی کُل تعداد 25 ہزار 210 ہو گئی ہے

1571102
ترکی : کورونا سے  137 اموات،کل تعداد 25210 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں میں اموات کی تعداد 137 ہے۔

اس تازہ جانی نقصان کے ساتھ وباء کےآغاز سے اب تک اموات کی کُل تعداد 25 ہزار 210 ہو گئی ہے۔

ایک دن میں ایک لاکھ 51 ہزار 109 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 671 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

ملک میں مریضوں کی یومیہ تعداد  5 ہزار 642 ہو گئی ہے۔

ہسپتالوں سے فارغ ہونے والے 6 ہزار 682 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد 21 لاکھ 34ہزار 403 ہے۔



متعللقہ خبریں