"میری دوا چھڑکو3 منٹ میں کورونا سے بچو"پاکستانی نژاد روس ڈاکٹر کا دعوی

پاکستانی نژاد روسی سائنسدان  پروفیسرڈاکٹر جان عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دوا کو چہرے یا جسم پر سپرے کر کے 3 سے4 گھنٹے تک مکمل طور پر کورونا سے بچا جا سکتا ہے

1570507
"میری دوا چھڑکو3 منٹ میں کورونا سے بچو"پاکستانی نژاد روس ڈاکٹر کا دعوی

پاکستانی نژاد روسی سائنسدان  پروفیسرڈاکٹر جان عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا کی دوا تیار کر لی ہے جو نینو ٹیکنالوجی پر مبنی منرل سے بنی پانچویں  نسل کی جدید تحقیق پر مبنی دوا ہے۔

  ڈاکٹر جان عالم نے کہا کہ منرولائٹ دوا کے کوئی مضر اثرات نہیں  اور یہ دوا ایک دن کے بچے کو بھی استعمال کرائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منرولائٹ دوا کے استعمال سے کرونا مریض نیبالائزنگ کے 10 دن میں مکمل صحت یاب ہو سکتا ہے جبکہوینٹی لیڑ پر ڈالے گئے مریض بھی اس سے فوراََ صحت یاب ہو سکتے ہیں

 ایک  پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر جان عالم نے کہا کہ اس دوا کو چہرے یا جسم پر سپرے کر کے 3 سے4 گھنٹے تک مکمل طور پر کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ دوا  7 سال قبل  بنائی  تھی اور 2017 میں روس میں رجسٹرڈ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ان کو طب کے میدان میں گراں قدر خدمات پر حکومت روس سے 3 اعلیٰ قومی ایوارڈ سے  بھی نوازا گیا ہے۔

یہ دوا حکومت پاکستان سے بھی رجسٹرڈ ہو چکی ہے۔

میری حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ یہ دوا اسپتالوں میں کورونا مریضوں پر استعمال کر کے ان کو صحت یاب کریں۔

اس موقع پر ایک شخص سعیدالرشید عباسی نے کہا کہ وہ کورونا مریض تھے اور اس دوا سے مکمل صحت یاب ہوئے



متعللقہ خبریں