"انار کا جام صحت کا پیام"

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انار کارس خالی پیٹ کھانے سے ہاضمہ کا نظام بہتر ہوتاہے،سرطان سے بچاتا ہے اور عمر لمبی کرتا ہے

1569139
"انار کا جام صحت کا پیام"

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انار کارس خالی پیٹ کھانے سے ہاضمہ کا نظام بہتر ہوتاہے،سرطان سے بچاتا ہے اور عمر لمبی کرتا ہے۔

برطانوی ایکسپریس پورٹل کی خبر کے مطابق،  اس سے مختلف بیماریاں بھی ختم ہوتی ہیں۔ اسکا استعمال وزن کم کرنے یا وزن کو ایک سطح پر برقرار رکھنے میں بڑا مفید ثابت ہوتا ہے، اگر اسے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھایا جائے ۔

 انار کا رس ذائقے سے بھرپور ہونے کے ساتھ حیاتین، فولاد اور کلیشیم سے بھی بھرپور ہوتا ہے،اس کے ذریعے کھانے کا ذائقہ بہتر اور اسے مزید مفید بنایا جاسکتا ہے۔ اس میں کئی غذائی عناصر ہوتے ہیں جو صحت کےلیے بڑے مفید ہوتے ہیں،اس میں وٹامن بی ہونے کی وجہ سے نظام انہضام بہتر ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن سی ہونے کی وجہ سے انسانی جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔

انار کے رس میں موجود پولفینولک کولیسٹرول کی سطح کو مؤثر طریقے سے کم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ انار کے جوس کے استعمال سے کینسر سے محفوظ رہا جاسکتا ہے، البتہ جن افراد کو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہو وہ اس کے استعمال سے احتیا ط کریں۔

اس میں وٹامن سی ہونے کی وجہ سے انسانی جلد تروتازہ رہتی ہے، جسم میں بننے والے مختلف غدود ختم ہوجاتے ہیں، چہرہ چمکتا ہوا دکھائی دیتا ہے،یہ مختلف عناصر کے خلاف کام کرتا ہے جو جسم میں عمر بڑھنے کے ساتھ جھریوں کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں۔

وٹامن بی کی موجودگی کے باعث انسانی جلد اور بالوں کی نشوونما اور حفاظت رہتی ہے۔

حیاتین ج کی موجودگی کی وجہ سے بالوں کے گرنے جیسی بیماریوں کو روکتا ہے انہیں گھنا بناتا ہے۔

انار کا رس خالی پیٹ کھانے سے ہاضمہ کا نظام بہتر ہوتاہے۔لیکن اس سے کچھ لوگوں کو قے اور متلی وغیرہ کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ انار سے مختلف بیماریاں بھی ختم ہوتی ہیں۔ اس کااستعمال وزن کم کرنے یا وزن کو ایک سطح پر برقرار رکھنے میں بڑا مفید ثابت ہوتا ہے، اگر اسے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھایا جائے ۔

انار کا رس آنتوں کے لیے مفید ہوتا ہے ان میں کسی کی قسم کی رکاوٹ کو ختم کرتا ہے اور نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے۔

انسانی رگوں میں موجود چربی کو کم کرتا ہے جن کی وجہ سے خون رک جاتا ہے اور دل کا دورہ پڑنے کاخطرات بڑھ جاتے ہیں۔اسی طرح یہ بڑھتے ہوئے وزن کو کم کرنے کا سبب بھی بنتا ہے۔

انار کا  رس انسانی معدہ کی صحت کےلیے بڑا فائدہ مند ہوتا ہے، یہ معدہ میں حراروں کے عمل انہضام کو بہتر بناتا ہے۔

سائنسی  تحقیق کے مطابق انار کارس معدہ میں پیدا ہونے والے سرطان کے خلیوں سے محفوظ رکھتاہےاور مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کو روکنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

 

 


ٹیگز: #صحت , #رس , #انار

متعللقہ خبریں