ریزر نے دنیا کا ڈیجیٹل ترین فیس ماسک متعارف کروا دیا

فیس ماسک میں مائیکروفون اور ہوا کی سرکولیشن کی خصوصیات موجود ہیں

1565244
ریزر نے دنیا کا ڈیجیٹل ترین فیس ماسک متعارف کروا دیا

گیم کمپنی ریزر نے صارف الیکٹرانک فیسٹیولCES 2021  میں مائیکروفون اور لائٹ کی خصوصیات کے حامل دینا کے ڈیجیٹل ترین فیس ماسک کو متعارف کروایا۔

بی بی سی کے مطابق یہ فیسٹیول نئی ایجادات کا تعارف کرواتا اور ہر سال امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں منعقد ہوتا ہے ۔رواں سال کووِڈ۔19 وباء کی وجہ سے فیسٹیول کا انعقاد انٹر نیٹ سے کیا گیا۔

مذکورہ پروٹو ٹائپ فیس ماسک مائیکروفون خصوصیات کی وجہ سے ماسک والے شخص کی آواز کو واضح شکل میں دوسرے فرد تک پہنچاتا ہے اور اس میں ہوا کے داخلے اور خروج کی خصوصیت بھی موجود ہے۔

ماسک سانس سے خارج ہونے والی گرم ہوا کو باہر نکال کر ٹھنڈی اور تازہ ہوا کے ماسک کے اندر داخلے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔

کمپنی کے حکام کے مطابق یہ ماسک N95  جراحی ماسک  کی کیٹیگری سے ہے۔

شفاف پلاسٹک سے تیار کئے جانے کی وجہ سے ماسک کے اندر سے چہرے اور ہونٹوں کی حرکات کو آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔

ماسک تاحال فروخت کے لئے پیش نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں