کورونا وائرس: امریکہ اور یورپ کے حالات

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 20 لاکھ 32 ہزار 110 تک پہنچ گئی

1565171
کورونا وائرس: امریکہ اور یورپ کے حالات

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 20 لاکھ 32 ہزار 110 ، مریضوں کی تعداد 9 کروڑ 50 لاکھ 7 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 27 ہزار ہو گئی ہے۔

امریکہ میں وباء کی وجہ سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 5 ہزار 261 اور مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ 6 ہزار 43 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 475 کے اضافے سے اموات کی تعداد 81 ہزار 800 اور 16 ہزار 310 کے اضافے سے مریضوں کی تعداد 23 لاکھ 68 ہزار 733 ہو گئی ہے۔سالِ نو کی تعطیلات کے بعد سے ملک کے دو تہائی حصے کو 'شدید خطرے والے' علاقے کے دائرہ کار میں لے لیا گیا ہے۔

فرانس میں اموات کی تعداد 70 ہزار 142 اور مریضوں کی تعداد 28 لاکھ 94 ہزار 347 ریکارڈ کی گئی ہے۔

پرتگال میں وباء کے آغاز سے لے کر اب تک  کے یومیہ کیسز  کی تعداد ریکارڈ  سطح پر رہی۔ملک میں حالیہ 24 گھنٹوں کےدوران 166 اموات کے ساتھ اموات کی کُل تعداد 8 ہزار 709 اور 11 ہزار کے اضافے سے مریضوں کی کُل تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 416 ہو گئی ہے۔

7 ہزار 53 اموات اور 3 لاکھ 92 ہزار 511 مریضوں کے ساتھ آسٹریلیا میں کل ہزاروں افرادنے حفاظتی تدابیر ہٹانے کے مطالبے کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا۔

انگلینڈ میں اموات کی تعداد 88 ہزار 590، جرمنی میں 47 ہزار 121، اسپین میں 53 ہزار 314، پیرو میں 38 ہزار 770، پولینڈ میں 33 ہزار 213، یوکرائن میں 20 ہزار 686، بیلجئیم مین 20 ہزار 396، کینیڈا میں 17 ہزار 865، چلّی میں 17 ہزار 435، رومانیہ میں 17 ہزار 164 اور ہالینڈ میں اموات کی تعداد 12 ہزار 965 ریکارڈ کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں