عالمی ادارہ صحت، بین الاقوامی مسافروں سے ویکسین کارڈ طلب کرنا صحیح امر نہیں ہوگا

’شعبہ صحت کے ملازمین کے  تھکن سے چور ہونے والا ہیلتھ سسٹم زوال پذیری کا شکار ہے۔

1564830
عالمی ادارہ صحت، بین الاقوامی مسافروں سے ویکسین کارڈ طلب کرنا صحیح امر نہیں ہوگا

عالمی ادارہ صحت نے  کورونا  وبا کے باعث عالمی سیرو سیاحت میں’’ویکسین کارڈ کی شرط‘‘ کو لاگو نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ادارے کے ڈائریکٹر جنرل تیدرس ادہانوم گیبرے سوس نے  تنظیم کے جنیوا میں مرکزی دفتر میں ویڈیو کانفرس کے ذریعے پریس کانفرس کا اہتمام کیا ۔

کووڈ۔19 ویکسین کے لیے عالمی تعاون کی اپیل کرنے واے گیبرے سوس نے کہا کہ’’شعبہ صحت کے ملازمین کے  تھکن سے چور ہونے والا ہیلتھ سسٹم زوال پذیری کا شکار ہے۔ بعض ممالک میں آکسیجن کے ذرائع خطرناک حد تک کم ہو چکے ہیں۔ ‘‘

گیبرے سوس   نے عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی صورتحال کمیٹی کے اس ہفتے کے اجلاس میں کووڈ۔19 ویکسین  کو مساوی طور پر تقسیم کرنے کی ضرورت پر  زور دینے پر مبنی اعلانات باعثِ مسرت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسوقت سب سے زیادہ رسک کے حامل شعبہ صحت کے ملازمین کو ٹیکے لگانے کی ضرورت ہے۔

کمیٹی نے ویکسین کارڈ سے متعلق  اپنے مشورے میں کہا ہے  کہ ویکسین سے وائرس کے پھیلاؤ میں گراوٹ آنے کا فی الحال پوری طرح علم نہ ہونے اور موجودہ حالات میں کافی محدود تعداد میں ویکسین لگائے جانے کو بالائے طاق رکھنے سے   ممالک کو  مسافروں  سے ویکسین کارڈ طلب نہیں کرنا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں