ترکی میں کورونا ویکسین مہم کا آغاز

ترکی میں کورونا ویکسین  مہم کا آغاز ہو چکا ہے جس کا آغاز وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے خود ٹیکہ لگواتےہوئے کیا اور عوام سے بھی کہا وہ یہ ٹیکہ ضرور لگوائیں

1563332
ترکی میں کورونا ویکسین مہم کا آغاز

ترکی میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران جانی نقصان کی تعداد 173 ہے۔

اس تازہ نقصان کے ساتھ وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 23 ہزار 325 ہو گئی ہے۔

مذکورہ دورانیے میں ایک لاکھ 73 ہزار 603 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 971 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

ملک میں مریضوں کی یومیہ تعداد 9 ہزار 554 ہے۔

ہسپتالوں سے فارغ ہونے والے9 ہزار463 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی کُل تعداد 22 لاکھ27 ہزار 927 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ترکی میں کورونا ویکسین  مہم کا آغاز ہو چکا ہے جس کا آغاز وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے خود ٹیکہ لگواتےہوئے کیا ۔

انہوں نے عوام سےمطالبہ کیا کہ  اگر وہ  دوبارہ معمول کی زندگی  گزارنا چاہتے ہیں تو کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔

 

 



متعللقہ خبریں